امریکا کا یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے سے انکار

ملتان(زیروپوائنٹ9) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ روسی حملہ آوروں کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے نہیں بھیجیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اہم اتحادی پولینڈ کا دورہ کریں گے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوکرین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ان کی جدید ترین ہتھیاروں کی خواہش کی فہرست میں ایف 16 سرفہرست ہیں۔ جب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ جیٹ طیارے بھیجنے کے حق میں ہیں؟ جس پر جوبائیڈن نے کہا ‘نہیں
اس ماہ مغربی ممالک نے بالآخر شدید تقسیم کے بعد یوکرین کو نیٹو کے معیاری ٹینک بھیجنے پر اتفاق کیا، جو ان کی روایتی فوجوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہیں۔ ان ہتھیاروں کی سپلائی نے کیف میں اس امید کو جنم دیا کہ اسے جلد ہی F-16 جنگی طیارے ملنا شروع ہو جائیں گے تاکہ اس کی اپنی کمزور فضائی قوت کو تقویت ملے، لیکن مغرب میں یہ مسئلہ کافی زیر بحث ہے۔

امریکا کا یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے سے انکار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *