ملتان (زیروپوائنٹ9) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں،آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول جاری کرے۔الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔صدر مملکت عارف علوی نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ آئین آرٹیکل 224 اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن میں پر الیکشن کرانے پرزور دیتا ہے۔
آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔آئین آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو انتخابات کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے۔الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، سربراہ ِمملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ،آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کیلئےانتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے۔
شام، ملبے تلے دبی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی۔امریکا نے 1812 میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کرکے آئینی قدم اٹھایا۔