ملتان (زیروپوائنٹ9) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخواانتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہاگیاہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی ، خیبرپختونخوااسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی، الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی ،خط میں مزید کہا گیاہے کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرکا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے ۔
توشہ خانہ ریفرنس ، عدالت کا عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ