لندن (زیروپوائنٹ9آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے منشیات سمگلر گر چیتن سندھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں تھے ۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم ایک ہوٹل میں تھے جس کی آٹھویں منزل روسی اور ترک جسم فروش خواتین سے بھری ہوئی تھی، وہاں پر کراچی پولیس چیف اور ایئر پورٹ کے چیف نارکوٹکس آفیسر سمیت تمام اعلیٰ عہدیدار آتے تھے، یہ سب لوگ لڑکیوں کیلئے آتے تھے۔ میں ہر وقت آٹھویں فلور پر موجود ہوتا تھا، ایک بار مجھ سے پوچھا گیا کہ میں یہاں کس لیے ہوں، ایک بار تو مجھے کراچی کے پولیس چیف نے خود چرس کا پیکٹ دیا اور کہا کہ میں تمہیں پسند کرتا ہوں اس لیے یہ تمہارے لیے ہے۔
گرچیتن کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے سامنے کسی لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کروں کیونکہ میں ایک پہلوان کی طرح تھا اور وہ سب میرے سامنے چھوٹے لگتے تھے، میں نے حامی بھر لی لیکن لڑکی نے انکار کردیا، ان کا اصل مقصد یہ دیکھنا تھا کہ میں مسلمان ہوں یا نہیں، کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ میرا ختنہ ہوا ہے یا نہیں، اس واقعے کے بعد انہوں نے میرا خیال رکھنا شروع کردیا۔
سندھو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کراچی سے منشیات سمگلنگ کیلئے ایئر پورٹ کے چیف نارکوٹکس آفیسر کو پیسے دینے شروع کردیے۔ انہیں ہر سوٹ کیس کے بدلے 100 پاؤنڈ ادا کیے جاتے تھے، اس کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر کسی لائن میں نہیں لگنا پڑتا تھا اور کسی ایکسرے مشین میں چیک اپ نہیں کیا جاتا تھا، ہم ایسے جاتے تھے جیسے کوئی سلیبریٹی ہوں۔
خیال رہے کہ گرچیتن برطانیہ میں ایک کلب کے ڈور مین تھے جہاں سے انہوں نے منشیات کے دھندے میں قدم رکھا۔ وہ کراچی سے برطانیہ اور یورپ میں منشیات سمگل کیا کرتے تھے۔ ایک بار انہیں منشیات کی بھاری کھیپ کے ساتھ سپین میں پکڑا گیا اور انتہائی خطرناک مجرموں کی جیل میں رکھا گیا۔
اپنے “کارناموں” کے حوالے سے انہوں نے 2017 میں ایک کتاب بھی لکھی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں جس جیل میں رکھا گیا تھا وہ خطرناک مجرموں اور نازی نظریات رکھنے والوں سے بھری ہوئی تھی۔ جیل میں اکثر قیدیوں کے درمیان لڑائیاں ہوتی تھیں اور وہ ان میں حصہ لیتے تھے، انہوں نے اپنا جیل کے اندر اتنا دبدبہ بنالیا تھا کہ وہ اندر کے “کنگ ” بن گئے تھے۔ گرچیتن سندھو خود کو ” کنگ آف کراچی” کہتے ہیں۔
نا جائز تعلقات کا شبہ، آدمی نے بیوی کا گلا کاٹ دیا