ملتان (زیروپوائنٹ9) اسلام آباد پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کر لیا جسے تمام تھانوں کو جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کیا ہے جو 80 فیصد مشابہت رکھتا ہے۔ ملزم کی عمر 35 سال ہے ، پشتو بولتا ہے، رنگ سانولہ جبکہ قد 5 فٹ 10 انچ بتایا گیا ہے۔
کتوں کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق
واضح رہے کہ متاثرہ خاتون وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن کے پارک میں چہل قدمی کیلئے آئی تھی جہاں مسلح ملزمان نے شور کرنے پر تھپڑ مارے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انسان نما بھیڑیوں نے کپڑے پھاڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔