ملتان (زیروپوائنٹ9) نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور مالی نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ تمام مشکلات کا تحمل اور حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
امریکی عہدیدار رابرٹ کپروٹھ نے معاشی استحکام سے متعلق حکومتی کوششوں کو سراہا اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ بھی کیا۔