ملتان(زیروپوائنٹ9) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی ہے۔
جنرل پرویز مشرف نے کون کون سی جنگیں لڑیں؟
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اللہ تعالی ان کے اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔