نئی دہلی(زیروپوائنٹ9) بھارت میں ایک آدمی نے بیوی کے ساتھ لائیو ویڈیو کال پر پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حیدرآباد کا رہائشی47سالہ پراسن بنیر جی کلکتہ میں ایک نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔ وہ کلکتہ میں اپنے فلیٹ میں موجود تھا جبکہ اس کی اہلیہ دوبچوں کے ساتھ حیدرآباد میں مقیم تھی۔
پراسن بنیر جی نے اپنی اہلیہ کو خودکشی کی دھمکی دی اور لائیو ویڈیو کال میں ہی چھت کے پنکھے کے ساتھ پلاسٹک کی ایک رسی کے ذریعے پھندہ لے لیا۔ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو کال بھی کی تاہم پولیس کے پہنچنے تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ پولیس اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پراسن کی لاش پھندے سے جھول رہی تھی۔
پولیس کو کمرے سے پراسن کا لکھا خط بھی ملا جس میں اس نے اس انتہائی اقدام کی وجہ گھریلو جھگڑوں اور فیملی مسائل کو قرار دے رکھا تھا۔پولیس کے مطابق پراسن کی اہلیہ بچوں کی تعلیم کی وجہ سے حیدرآباد میں رکی ہوئی تھی۔ ان کی بڑی بیٹی کے بورڈ کے امتحانات ہونے والے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کلکتہ نہیں جا سکتے تھے۔