آئی ایم ایف کی 200 کے بجائے500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

ملتان (زیروپوائنٹ9) پاکستان سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا ڈور مور کا مطالبہ کر دیا،آئی ایم ایف نے 200 کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویزدیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجکاری پروگرام میں سست روی اور گردشی قرض کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے ، آئی ایم ایف نے کہاکہ اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پور ے نہیں ہوں گے ۔

وفاقی حکومت کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے ڈیزل پر لیوی بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا،پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہو گا،وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے،نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ تکنیکی سطح مذاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجاویز پر غورکیا جائے گا،حکومتی اخراجات میں 611 ارب روپے کمی کی تجویزپر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئیں گی،مذاکرات میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھانے پر غورکیا جائے گا۔بیرونی ادائیگیوں کے دباو کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کو سبسڈیز کم کرنے کاپلان دے دیا گیا،آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدیدی،سیلز ٹیکس کی 110 ارب روپے تک کی رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *