ملتان(زیروپوائنٹ9) آئی ایم ایف معاہدہ کے اثرات سے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد سے بڑھ گئی ۔
دنیا نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مرغی، گھی، خوردنی تیل اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں ۔
رپورٹ کے مطابق برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 243 روپے تک اضافہ ہوا،ایک کلو گھی کی قیمت میں 44 روپے تک اضافہ ہوا،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک ہفتے میں31 روپے تک بڑھی.
یوکرین جنگ پر تنقید، روس میں خاتون صحافی کو 6 سال قید کی سزا